مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہندوستان بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ پرامن ہمسائیگی اور اصولوں پر کاربند ہے اور بارہا تعمیری و نتیجہ خیز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے لیکن ہند نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، بھارتی سیاستدان اس تمام تر صورتحال سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لئے بے معنی بیانات دے رہے ہیں ، بھارت کی جانب سے تناؤ پیدا کیا جارہا ہے اور ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اب تک 400 کے قریب افراد شہید ہوچکے ہیں، پاکستان متعدد بار بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ بھارت بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے جس سے خطے میں ہتھیاروں کا توازن متاثر ہورہا ہے، بھارت کے پاس ایٹمی اسلحے کے ذخائر بھی موجود ہیں اور اس نے ایک خفیہ نیوکلئیر شہر بھی تعمیر کررکھا ہے۔
پاکستان کا ہندوستانی میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار/ ہندوستان کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کا شہر
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہندوستان بین البراعظمی میزائل کے تجربات کررہا ہے جس سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ رہا ہے۔
News ID 1870321
آپ کا تبصرہ